ویب ڈیسک: نامور اداکارہ ثناء جاوید اور معروف کرکٹر شعیب ملک نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر دلکش تصاویر اور یادگار ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔
ثناء جاوید نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا: "سالگرہ مبارک ہو میری محبت، آپ کے ساتھ زندگی خوبصورت ہے اور آپ میرے ہیرو ہیں۔"شعیب ملک نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کیپشن میں شعیب نے لکھا: "بہت سی خوبصورت یادیں اور دن ایک ساتھ، سالگرہ مبارک ہو۔"یہ جوڑا گزشتہ سال 20 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا، جس کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا اور مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔قبل ازیں، شعیب ملک کی سابقہ شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی، جبکہ ثناء جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے تھی۔ ثانیہ اور شعیب کے علیحدگی کی خبریں کئی ماہ زیر بحث رہیں لیکن دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کی۔مداحوں نے اس خوبصورت موقع پر دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔