وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اہم سرکاری ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، جنگی صورتحال اور امن مذاکرات سمیت مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی امور پر باہمی مشاورت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔