موٹر سائیکل سوار بس سے ٹکرا کر جاں بحق

 مرنے والے کی شناخت 24 سالہ مصطفی رمضان سکنہ ڈولہ پختہ سے ہوئی
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)موٹر سائیکل سوار کراسنگ کرنے کے دوران بس سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے نعش ہسپتال منتقل کر دی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق ڈی پی ایس سکول دیپالپور کے قریب کراسنگ کرنے کے دوران ایک موٹر سائیکل مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔جس کی شناخت 24 سالہ مصطفی رمضان سکنہ ڈولہ پختہ سے ہوئی ہے.اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔