موٹر سائیکل سوار لوڈر رکشہ کے سریے سے ٹکرا کر جاں بحق

سرگودھا(خصوصی رپورٹ) وادھی اسٹاپ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،پیٹرولنگ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار لوڈر رکشہ سے باہر نکلے سریے سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوا، پیٹرولنگ پولیس اہلکار زخمی کو اپنی گاڑی کے ذریعے ریسکیو ٹیم تک لے کر پہنچے، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے طبی معائنے کے دوران اس میں زندگی کے آثار نہ پائے،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ریاض ولد محمد رفیق، عمر 55 سال، سکنہ بنگلہ حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے ،ریسکیو 1122 نے میت کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا اور لواحقین کی درخواست پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور منتقل کر دیا۔