اوکاڑہ: موٹر سائیکل ٹرالر سے ٹکرا گئی، 14 سالہ لڑکا جاں بحق

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ روڈ نزد کوثر پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا کاظم ولد خادم شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔