حادثہ سندر کے علاقے اڈامل کے قریب پیش آیا،30سالہ غفار موقع پر ہی دم توڑ گیا،زخمی ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے اڈا مل کے قریب موٹر سائیکل اور مزدا کوسٹر کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیاریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 30 سالہ غفار ولد مبارک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاریسکیو اہلکاروں نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیاحادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا ہیریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور مزدا کوسٹر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔