کرن جناح سٹیڈیم کے قریب سڑک پار کررہی تھی، موقع پر دم توڑ دیا
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں 7 سالہ بچی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جناح سٹیڈیم کے قریب چک نمبر 3/4-L اوکاڑہ کی رہائشی 7سالہ کرن سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا نے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ریسکیوکی امدادی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔