ماڈل ٹاؤن ڈویڑن کا 17 ہزار مقدمات کے ساتھ پہلا نمبر

لاہور میں چوری اور نقب زنی کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری اور نقب زنی کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا،رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران چوری کے 72 ہزار 312 مقدمات درج کئے گئے مختلف تھانوں میں نقب زنی کے مجموعی طور پر 5116 مقدمات درج ہوئے،ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویڑن 17 ہزار 210 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویڑن  چوری کی 15 ہزار 746 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویڑن چوری کے 13 ہزار 592 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویڑن میں 10 ہزار 110، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں چوری کے 8672 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویڑن میں 11 ماہ کے دوران چوری کی 6982 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 1270 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویڑن نقب زنی کی 1120 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویڑن نقب زنی کے 942 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویڑن میں 912، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں نقب زنی کے 510 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویڑن میں 11 ماہ کے دوران نقب زنی کی 362 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔