ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن

شوکت اور ساحل کو خفیہ اطلاع پر روڑا گاوں روڈ سے گرفتار کر لیا،مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن چوکی لکھوکی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے48 گھنٹوں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم شوکت اور ساحل کو خفیہ اطلاع پر روڑا گاوں روڈ سے گرفتار کیا گیاملزم یونس کو دوران سنیپ چیکنگ گجومتہ سے گرفتار کیا، ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 700 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی چوکی انچارج لکھوکی کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق منشیات کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں