لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں میں ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزمان کوگرفتار کرکے تقریباً 2کروڑ 8 لاکھ روپے مالیت کی 125 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب گاڑی سے 3 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد کرکے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیاساہیانوالہ موٹروے انٹرچینج کے قریب سوزوکی پک اپ سے 30 کلو افیون اور 6 کلو چرس برآمد کرکیافغان باشندہ کوگرفتار کرلیاسیالکوٹ کے قریب پسرور روڈ پر گاڑی سے 1 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیایارو چوک، پشین کے قریب رکشہ سے 12 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیارنگ روڈ پشاور پر واقع، جمیل چوک کے قریب گاڑی سے 72 کلوگرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔