پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نیکارروائی کرتے ہوئے لوڈر رکشہ سے تقریباً 800 کلوگرام مردہ مرغی برآمد کر لی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمیر ستار کی نگرانی میں موقع پر پہنچ کر گاڑی کو تحویل میں لیا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد تمام مردہ مرغیوں کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔