122 اہلکار بھی ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہوئے،ناکہ بندی جاری : سی ٹی او
لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ اور سٹاپ لائن خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق جولائی میں بغیر ہیلمٹ 1لاکھ 12ہزارچالان کیے گئے، 122 پولیس اہلکاروں کے بھی چالان کیے گئے۔ سٹاپ لائن خلاف ورزی پر 51,386 چالان، تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف 474 مقدمات درج کیے گئے۔ مختلف مقامات پر ناکہ بندی جاری ہے۔