لاکھوں مالیت کی چرس برآمد ،راشد اور عبدالرحمان گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات فروشی کرتے دو ملزمان   راشد اور عبدالرحمان کوگرفتار کرکے  لاکھوں مالیت کی 2840 گرام چرس برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس پی سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرنے پر اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ منشّیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے