پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں کی22کلوگرام چرس برآمد کرلی

فیصل آباد(آ ئی این پی)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پر ایس ایچ اوائیر پورٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد ملزم گرفتارایس ایچ او ائیر پورٹ ثاقب ریاض نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان سیف اللہ اور سلیمان کو گرفتارکر لیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی22کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ملزمان سے دوران چیکنگ چوہلہ پلی جھنگ روڈ پر شاپروں سے چرس کے پیکٹوں سے 22کلوگرام برآمدہوئی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ملزمان مختلف علاقوں میں چرس فروخت کرتے تھے جن سے بیک ٹریک سورسز کے بارے انفارمیشن کی جارہی ہیمنشیات کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔