لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1460 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزم عثمان عرف ببو کو خفیہ اطلاع پر ہیروئن سمیت گرفتار کیا گیاملزم اندرون سٹی کی تنگ گلیوں میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نےمنشیات فروشی کے خلاف کارروائیکرنے پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے