ملتان کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ میں جعلی سوڈا واٹر فیکٹری پر چھاپہ، ہزاروں لیٹر جعلی مشروبات برآمد
ملتان: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں جعلی سوڈا واٹر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں معروف برانڈز کی ہزاروں لیٹر جعلی مشروبات کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری میں 1 ہزار سے زائد جعلی بوتلیں تیار کی گئی تھیں جنہیں ملاوٹی اجزاء سے بنایا گیا تھا۔فیکٹری کا سامان، جس میں 4 فلنگ اسٹیشنز اور 3 گیس سلنڈرز شامل ہیں، قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ جعلی مشروبات کو تلف کیا گیا اور فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔