لاہور میں پولیس نے کارروائی، 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد

لاہور میں پولیس نے کارروائی، 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد

لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ فیصل ٹاؤن پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کوٹھا پنڈ میں چھاپہ مارا گیا اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ عید کے موقع پر شراب مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔ ملزم نے بتایا کہ وہ آرڈر کے تحت سوڈیوال سے کوٹھا پنڈ شراب لے کر آیا تھا۔ایس پی جہانزیب اکرم کے مطابق ملزم عرفان مسیح کے قبضے سے 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ عید کے موقع پر شہر بھر میں کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں اور شراب کی سپلائی کو روک کر شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔