نوشہرہ میں کارروائی، ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل برآمد

نوشہرہ میں کارروائی، ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل برآمد

ایف آئی اے نے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں پیٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرولیم مصنوعات برآمد کر لیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایف آئی اے نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی پارکنگ پر چھاپہ مارا، جہاں 6 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ گاڑیاں 27 مارچ، 30 مارچ اور یکم اپریل 2026 کو ایک فیول ڈپو سے روانہ ہوئیں اور انہیں غیر قانونی طور پر ذخیرہ اندوزی کی غرض سے نجی مقام پر کھڑا کیا گیا تھا۔کارروائی کے دوران گاڑیوں سے مجموعی طور پر تقریباً 105,000 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام گاڑیاں اور پیٹرولیم مصنوعات متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ ذخیرہ اندوزی کے لیے استعمال ہونے والی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔