ساہیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دیسی گھی تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور 1200 کلو جعلی گھی برآمد کر لیا۔
فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق فیکٹری میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ سے جعلی دیسی گھی تیار کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران فیکٹری میں موجود متعلقہ مشینری بھی ضبط کر لی گئی۔حکام نے فیکٹری کی پروڈکشن کو فوری طور پر بند کر دیا اور فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ دیسی گھی کے نمونے مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ اس کی اصلیت کا تعین کیا جا سکے۔ اس کامیاب کارروائی سے جعل سازی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔