امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے مخالف جج کے مواخذے کی درخواست مسترد کردی

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے مخالف جج کے مواخذے کی درخواست مسترد کردی

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج جیمز ای بوسبرگ کے مواخذے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ کسی جج کے فیصلوں پر اختلاف کی بنیاد پر اس کا مواخذہ نہیں کیا جا سکتا، اور اس کے لیے ایپلیٹ جائزہ کا طریقہ موجود ہے۔سابق صدر ٹرمپ نے جج بوسبرگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں "انتہاء پسند" اور "متعصب جج" قرار دیا تھا۔ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ بوسبرگ نے ہمیشہ ان کے خلاف فیصلے کیے اور ان کا مواخذہ ہونا چاہیے۔یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب جج بوسبرگ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے گینگ ممبرز کو ملک بدر کرنے سے روک دیا تھا، لیکن وائٹ ہاؤس نے ایک دن بعد 137 افراد کو ڈیپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے نے امریکی سیاست میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا، جہاں ٹرمپ عدلیہ پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں۔