ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواخذے کے مطالبات کا سامنا کرنے والے صدر کے پاس ایران کو لیکچر دینے کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کم ہو چکی ہے اور ان کی پوزیشن کمزور دکھائی دے رہی ہے، ساتھ ہی خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہے اور امریکا کے گرین سگنل کا انتظار کر رہا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی افواج دفاعی اور جارحانہ دونوں سطحوں پر مکمل طور پر تیار ہیں اور اہداف پہلے ہی طے کیے جا چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی بیان بازی خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔