سعودی عرب:غیراخلاقی سرگرمیوںکیخلاف کریک ڈائون، 50سے زائد افراد گرفتار

 ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں جاری سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے دوران حکومت نے غیراخلاقی سرگرمیوںکے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی  ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے نئے یونٹ نے 50سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں 11خواتین شامل ہیں، جن پر جسم فروشی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ، درجنوں غیرملکیوں کو مساج پارلرز میں غیر قانونی سرگرمیوں اور خواتین و بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کے الزامات میں حراست میں لیا گیا ہے۔