مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات

 اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیونے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے 21مشروبات کمپنیوں میں 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دئیے۔ایف بی آر کی ہدایت پر پیداوار اور فروخت کی سخت نگرانی شروع کی گئی ہے، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ایف بی آر نے صنعتی یونٹس میں سٹاک اور ریکارڈ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ان لینڈ ریونیو افسران مخصوص کمپنیوں میں 2جون تک تعینات ہوں گے۔ پیداوار، ترسیل اور سیلز کا مکمل ریکارڈ بورڈ کو پیش کیا جائے گا۔