اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سمز کے استعمال اور غیرملکی سمز کی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں 18 لاکھ 38 ہزار 689 سمز بلاک کر دیں۔پی ٹی اے کے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوری سے اب تک 6 لاکھ 91 ہزار 102 غیرقانونی سمز بند کی گئیں، جبکہ فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ 9 لاکھ 3 ہزار 230 سمز بھی بلاک کر دی گئیں۔