نوم پنھ(آئی این پی )کمبوڈیا میں آن لائن فراڈ کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کے دوران 2 ہزار سے زائد غیر ملکی گرفتار کر لی ا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ کمبوڈیا نے آن لائن فراڈ کے خلاف تازہ ترین کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر 2044 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا۔ترجمان کے مطابق آٹھ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو جنوب مشرقی صوبہ سوائے ریئنگ کے شہر باویٹ میں واقع 22 عمارتوں پر مشتمل ایک کیسینو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا