آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔