بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

راولپنڈی (آئی این پی )  بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں پائیدار دفاعی تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تربیتی اقدامات اور ہوا بازی کی صنعت میں گہرے تعاون پر خصوصی زور دیا گیا۔آئی ایس پی ار کے مطابق چیف آف دی ایئر سٹاف نے معزز مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا، مہمان کو پاک فضائیہ کی حالیہ پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔