اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش جائینگے، ڈھاکہ میں مختلف بنگلہ دیشی رہنماوں سے اہم ملاقات کرینگے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ 23اگست کو بنگلہ دیش روانہ ہونگے نائب وزیر اعظم پروفیسر محمد یونس اور مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین سے ملاقات کرینگے ۔