کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان اور بنگلہ دیش کی اعلی عسکری قیادت کی ملاقات، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے تو دوسری طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش میں اعلی سطحی ملاقاتیں کر رہے ہیں دورے کے دوران اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے اہم ملاقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی سیاست اور اقتصادیات پر اہم اثرات مرتب کرے گی