اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا سے ملاقات

ڈھاکہ (آئی این پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ بیگم خالدہ ضیا کی طویل علالت کے پیش نظر نائب وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔  ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیا کی خیریت و صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے بیگم خالدہ ضیا کو وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے دعائیں اور نیک تمنائیں بھی پہنچائیں