جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم اختر نے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پولیس نے منشیات کے 3 پیکٹ بھی عدالت میں پیش کیے ہیں، جن میں منشیات سربمہر حالت میں ہے۔ ملزمان میں عاقب اور غلام عباس شامل ہیں، جبکہ انمول عرف پنکی کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کیوں نہیں کی گئی، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس مقدمے میں ابھی اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ دونوں گرفتار ملزمان کا سی آر او کروایا جائے اور انمول کی گرفتاری کے لیے اجازت لی جائے۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس کے مطابق، ساؤتھ زون پولیس نے گزشتہ روز ملزمان کو گرفتار کیا، جو پنکی گینگ کے رائیڈرز تھے۔ ملزمان عاقب اور غلام مصطفیٰ آن لائن منشیات کی ڈیلیوری میں ملوث ہیں، اور ان دونوں کو بوٹ بیسن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔