کراچی میں ٹرانسپورٹ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہری آمدورفت متاثر

کراچی میں ٹرانسپورٹ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہری آمدورفت متاثر

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے جاری ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہو گئی ہے، جس کے باعث شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا ہے اور شہریوں کو روزمرہ آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ وہ ای چالان کے بھاری جرمانوں اور دیگر انتظامی مسائل کے حل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ جرمانے ان کے لیے معاشی دباؤ میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔دوسری جانب شہریوں نے بھی ای چالان پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرمانے عام آدمی کے لیے مالی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، اس لیے ان میں کمی اور نظام کا ازسرنو جائزہ ضروری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث دفاتر، کاروبار اور روزمرہ سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، جس سے صورتحال مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔