خیرپور: بارشوں کے بعد اوور ہیڈ پل شدید خراب، دونوں اطراف سے بند، شہری آمدورفت میں مشکلات کا شکار

خیرپور: بارشوں کے بعد اوور ہیڈ پل شدید خراب، دونوں اطراف سے بند، شہری آمدورفت میں مشکلات کا شکار

خیرپور میں حالیہ بارشوں کے باعث اوور ہیڈ پل کے مختلف مقامات پر بڑے گڑھے پڑ گئے، جس سے آمدورفت متاثر ہوئی۔
انتظامیہ نے پل کے دونوں اطراف مٹی ڈال کر اسے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔یہ پل خیرپور کو کراچی اور سکھر سے ملانے والا اہم راستہ ہے، روزانہ ہزاروں افراد اور گاڑیاں اس کے ذریعے سفر کرتی ہیں۔پل کی بندش کی وجہ سے بین الاضلاعی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے، اور شہری متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس سے طویل سفر اور ٹریفک جام پیدا ہو رہا ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پل کی ناقص مرمت اور کم معیار کے استعمال کی وجہ سے گڑھے بار بار پیدا ہوتے ہیں۔شہری انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ پل کی مکمل اور معیاری مرمت کی جائے تاکہ یہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو۔