شیراکوٹ میں دکاندارعدیل نے طیش میںآکر انسپکٹر سیف اللہ نیاز ی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق تلخ کلامی پر ملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا جسے ڈولفن ٹیم حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنائی۔