لاہور(کرائم رپورٹر)دوستوں میں تلخ کلامی کے بعد مبینہ اغوا ، بھتہ وصولی پر فیکٹری ایریا پولیس نے کیس میں مطلوب 3 ملزموں ذیشان، زین اور علی حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں پر شہری کے اغوا ، تشدد کا نشانہ بنانے، اسلحہ سے دھمکانے اور رہائی کے بدلے اہلخانہ سے 60 ہزار روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اور متاثرہ شہری آپس میں دوست تھے۔ تلخ کلامی پرتنازع شدت اختیار کر گیا جسکے بعد شہری کو زبردستی ساتھ لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اوردھمکایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جبکہ واقعے میں دیگر افراد کے کردار اور تنازع کی اصل وجوہات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔