لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی سے شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق جیل روڈ انڈر پاس کے قریب دورانِ ناکہ بندی ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔ چیکنگ کے دوران گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر رکھے ہوئے توڑے سے 40 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔ایس ایچ او شادمان کے مطابق گرفتار ملزم یشوہ آن لائن آرڈر پر شراب مطلوبہ لوکیشن تک سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیپولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔ اس حوالے سے شہزاد نعیم کا کہنا ہے کہ منشیات اور شراب فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایس پی ماڈل ٹاوٓن اسد علی نے کہا ہے کہ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٓن بھرپور انداز میں جاری ہے اور قانون شکن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔