لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ ناکہ محمود بوٹی نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ،ڈرون کیمرہ،پولیس لائٹس اوروائرلیس برآمد کرلیں۔ ترجمان مجاہد سکواڈ کے مطابق موبائلز سکواڈ اسلحہ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 مشکوک ملزمان کوگرفتار کیا۔ناکہ پرموجود اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا،گاڑی کی چیکنگ پر 3 جدید آٹومیٹک رائفلیں ،3پستول،کپہ،میگزینز،گولیاں لائٹس،ڈرون برآمد کرلیا۔ ملزمان میں جبار،ریحان،رحمان،سیف کو مزیدقانونی کارروائی کے لیے تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا۔