مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد، ملزم سے تفتیش جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سی سی ڈی اے وی ایل ایس سول لائن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ مشکوک گاڑی قبضہ میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم عبدالقیوم سے دوکلاشنکوف اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ قتل کا بدلہ لینے کی تیاری کر رہا تھا گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں سی سی ڈی منظم جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے