مشکوک گاڑی سے نمبر پلیٹس ، درجنوں بوتلیں شراب برآمد

 کروڑوں مالیت کی چرس اور افیون برآمد،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
لاہور(کرائم رپورٹر)کینال روڈ کے علاقے میں مشکوک گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور افیون برآمد کر لی گئی ڈولفن ٹیم نے امان پلازہ کٹ کے قریب مشکوک گاڑی کو راؤنڈ اپ کیا،ملزم گاڑی چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق مشکوک گاڑی سے 185 کلوگرام چرس اور افیون برآمد کر لی گئی۔سیکٹر انچارج ڈولفن عاطف کے مطابق نے گاڑی سے درجنوں مختلف گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور درجنوں بوتلیں شراب بھی برآمد د کر لی گئیں۔قانونی کارروائی کے لئے منشیات سمیت گاڑی نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق منشیات کا مذموم دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈولفن سکواڈ نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی سپلائی ناکام بنائی ہے