میدانِ جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی:ایرانی سپیکر

  ایران آبنائے ہرمز میں فراہم کی جانے والی خدمات کیلئے فیس وصول کرے گا:باقر قالیباف
تہران(آئی این پی )ایران کے چیف مذاکرات کار اور سپیکر پارلیمنٹ   باقر قالیباف نے کہا ہے  جنگ بندی معاہدہ امریکا کی ناکامی کا دستاویزی ریکارڈ ہے، طاقت کے ساتھ بات کر رہے ہیں، امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ہماری انگلی ٹریگر پر ہے  ۔ایرانی پریس ٹی وی کو انٹرویو میں سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ طاقت اور اعتماد کی پوزیشن میں مذاکرات کر رہا ہے، حالیہ مذاکرات ایران کی میدان جنگ میں کامیابیوں کے باعث ہو رہے ہیں۔