پائیدار جنگ بندی ہی خطے میں دیرپا استحکام کی بنیاد فراہم کر سکتی ہے پاکستانی مستقل مندوب

 خطے میں جاری تشدد، انسانی بحران کی شدت اور بے گھر افراد کی بڑھتی تعداد اس امر کی عکاس ہے  امن کا قیام فوری ضرورت بن چکا ہے :عاصم افتخار 
نیویارک(آئی این پی )نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تیز تر سفارتی اقدامات پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے   کہا کہ خطے میں جاری تشدد، انسانی بحران کی شدت اور بے گھر افراد کی بڑھتی تعداد اس امر کی عکاس ہے کہ امن کا قیام فوری ضرورت بن چکا ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2773 پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار جنگ بندی ہی خطے میں دیرپا استحکام کی بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری عالمی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا، جن میں افریقی یونین کی ثالثی، واشنگٹن پراسیس اور دوحہ فریم ورک شامل ہیں