دمشق(آئی این پی )شام کے دارالحکومت میں باغیوں کے داخل ہونے پر 2 ہزار سے زائد شامی فوجی محاذِ جنگ چھوڑ کر پروسی ملک عراق کی سرحد عبور کرکے فرار ہوگئے جبکہ شامی فوج نے سرحدی چوکیوں کو بھی خالی کردیا جس کے بعد اسرائیلی فوجی ٹینک جنوب مغربی شام میں داخل۔عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی فوج کے افسران اور اہلکاروں کو عراقی حکومت نے القائم بارڈر کراسنگ کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔شامی فوجیوں کا عراق میں داخلہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ معاہدے اور عراقی وزیر اعظم شیاع سوڈانی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حکومت کی منظوری سے ہوا۔عراق پہنچنے والے شامی فوجیوں میں اکثر زخمی ہیں جنہیں علاج کے لیے القائم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔