سپیکر کا کام مذاکرات میں سہولت کاری کرنا ہے :سپیکر آفس

 بانی چیئرمین سے ملاقات کے لئے تحریک انصاف کو اسحاق ڈار یا رانا ثناء اللہ سے ہی رابطہ کرنا ہوگا
اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کے سپیکر آفس نے واضح کیا ہے کہ سپیکر کا کام مذاکرات میں سہولت کاری کرنا ہے ملاقات کروانا ان کی ذمہ داری نہیں‘ سپیکر آفس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کالز کا جواب نہ دینے کے الزامات بھی مسترد کردئیے اور کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے تحریک انصاف کو اسحاق ڈار یا رانا ثناء اللہ سے ہی رابطہ کرنا ہوگا۔ سپیکر آفس نے سردار ایاز صادق پر پی ٹی آئی کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے سپیکر سے رابطے نہ ہونے کا کچا چٹھا بھی کھول دیا، سپیکر آفس کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور  شیخ وقاص اکرم نے سپیکر کو کوئی کال نہیں کی، شیر افضل مروت نے وائس میسج میں بانی سے ملاقات کی درخواست کی جس پر سپیکر نے جواب دیتے ہوئے شیر افضل مروت کو رانا ثناء اللہ سے رابطے کا کہا۔