میکسیکو سٹی(آئی این پی )میکسیکو میں ایوانِ بالا کا اجلاس اچانک میدانِ جنگ بن گیا، امریکی فوجی مداخلت پر بحث کے بعد حزبِ اختلاف اور حکومتی سینیٹرز آپس میں الجھ پڑے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران واقعہ اس وقت پیش آیا جب حزبِ اختلاف کے رہنما الیخاندرو مورینو کو تقریر کا موقع نہ ملا، غصے میں بھرے مورینو نے سینیٹ کے صدر جیراڈو فرنینڈیز نورونیا کا بازو پکڑا اور دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ ہنگامے کی وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ایک سینیٹر نے مکا چلایا جبکہ دوسرے کو زمین پر گرا دیا گیا۔بعدازاں نورونیا اپنی ٹیم کے زخمی رکن کے ساتھ پریس کانفرنس میں نظر آئے، جس کے بازو اور گردن پر پٹیاں بندھی تھیں۔ نورونیا نے حزبِ اختلاف پر جتھہ بنا کر حملہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مورینو نے انہیں قتل کی دھمکی بھی دی ہے