آذربائیجان کی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

باکو(آئی این پی )آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملک کی واحد آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ عرب میڈیا کے مطابق  آذربائیجان کی وزارتِ ہنگامی حالات  نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ ریفائنری سالانہ تقریبا 65 لاکھ میٹرک ٹن خام تیل اور یومیہ لگ بھگ 1 لاکھ 30 ہزار بیرل تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے