آبنائے ہرمز : 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے، آگ بھڑک اٹھی

 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے غیر مجاز راستے کا استعمال کر رہے تھے:پاسدارانِ انقلاب 
تہران(آئی این پی )ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے کا شکار ہو گئے ہیں جن میں سے ایک سپر ٹینکر میں شدید دھماکے کے بعد ہولناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے ایک غیر مجاز راستے کا استعمال کر رہے تھے۔ بیان میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ ان ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر رکھے تھے اور وہ امریکی فوج کی مبینہ مدد سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور دھماکوں کے بعد وہ اپنی جگہ پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئے۔پاسدارانِ انقلاب کے اس بیان میں متاثرہ جہازوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔