پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے نواحی گاؤں 22 ای بی اڈہ رحم کوٹ کے قریب پٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آئل ٹینکر ڈرائیور بھرے ہوئے ٹینکر کو بھگا کر لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا۔ پٹرول پمپ پر ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، آتشزدگی کے وقت ایک آئل ٹینکر بھی پمپ پر موجود تھا جو تیل لیکر پہنچا تھا ،تاہم ڈرائیور کی حاضر دماغی نے علاقہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔