عراق میں امریکی آئل کمپنی پر ڈرون حملہ؛ خوفناک آگ بھڑک اْٹھی

بصرہ (نیٹ نیوز)عراق کے شہر بصرہ میں غیر ملکی آئل کمپنیوں کی تنصیبات اور دفاتر کو ڈرونز حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں ڈرون حملے میں غیر ملکی تیل کمپنیوں کی تنصیبات میں خوفناک آگ لگ گئی۔ جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ اس مقام پر کیا گیا جہاں غیر ملکی آئل کمپنی کے ملازمین رہائش پذیر ہیں۔ ڈرون حملے کے باعث امریکی کمپنی ہیلیبرٹون اور انجینئرنگ کمپنی کے بی آر کی عمارتوں اور گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی