موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عملدرآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کر سکتا ہے‘پاکستان نے جنوری 2025ء سے زرعی ٹیکس نافذ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے:دورہ پاکستان کا اعلامیہ
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بامقصد رہے ‘ پی آئی اے کی نجکاری کی بولی سے دھچکا لگا، اس کو آگے بڑھائیں گے‘ٹیکس وصولیوں کو انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائے گا:وزیرخزانہ
پہلا انٹرو
اسلام آباد(آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے کہا ہے پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کر سکتا ہے۔پاکستان نے جنوری 2025ء سے زرعی ٹیکس نافذ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔آئی ایم مشن کے پانچ روزہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ،آئی ایم ایف کے مطابق نجی شعبے کا حصہ بڑھا کر حکومتِ پاکستان کا حصہ محدود کرنے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف مشن نیتھن پورٹر کا 11 سے 15 نومبر دورہ پاکستان مکمل کیا گیا،عالمی مالیاتی فنڈکے باضابطہ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درا?مد کی ضرورت ہے، موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کر سکتا ہے،،جبکہ نجی شعبے کا حصہ بڑھا کر حکومتِ پاکستان کا حصہ محدود کرنے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں نجی شعبے کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا، معاشی امور پر پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت مثبت رہی،،پاکستان ایسے شعبے سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے پْرعزم ہے جو ٹیکس نہیں دے رہا‘مذکرات کے لیے پاکستانی حکام کا رویہ بڑا حوصلہ افزا اور معاون تھا، پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔
دوسرا انٹرو
اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا، آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور بامقصد رہے، پی آئی اے کی نجکاری کی بولی سے دھچکا لگا، اس کو آگے بڑھائیں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 ہزار 970 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائے گا، ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سر پلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا ہے، اب این ایف سی پر نظرِ ثانی کی ضرورت نہیں‘ پی آئی اے کی نجکاری کی بولی سے دھچکا لگا، اس کو آگے بڑھائیں گے، حکومت کے محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام جاری ہے، 11