لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔ اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کا محاسبہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سٹی ڈویڑن کے ساتھ انسداد جرائم اجلاس کے دوران کیا۔ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب،ایس پی ڈولفن سکواڈ،ایس پی سٹی، سرکل افسران،ایس ایچ اوزاور انچارج چوکی اس موقع پر موجودتھے۔ اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر، امن و امان اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو ون فائیوکالز پر ریسپانس ٹائم مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ فیصل کامران نے کہا کہ سی ایم ایس کے درخواست گزاروں کو تفتیشی افسران خود سنیں۔جھپٹا، نقب زنی کے ہاٹ سپاٹس کا تعین کرکے پکٹس لگائیں۔اشتہاری وعادی مجرمان کی گرفتاریاں یقینی بنائیں۔